ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شاہد بشیر ڈار نے تمام سیاسی…

2024-02-07 at 11.56.40 AM

خوشاب (خصوصی رپورٹ )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شاہد بشیر ڈار نے تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدواران کو مطلع کیا ہے کہ کوئی بھی شخص، سیاسی پارٹی یا امیدوار ضلع خوشاب کی حدود میں 6 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی رات (12بجے) کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم جاری رکھنے کا مجاز نہ ہے اور اس کی خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائیگی۔ لہذا تمام پارٹیوں اور امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مورخہ 6 اور 7فروری کی درمیانی رات (12بجے)کے بعد کسی بھی قسم کی انتخابی مہم سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر اگر سیاسی پارٹی یا امیدوار انتخابی مہم ، ریلی ، جلسہ جلوس ، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی کوئی بھی سیاسی سرگرمی کرنے میں ملوث پایا گیا تو اس کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جس پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Comments are closed.