وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت…

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق حقدار گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم کا آج سے عملی طور پر آغاز کردیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مارچ تک ضلع کے رجسٹرڈ افراد کے گھروں کی دہلیز پر مفت راشن کی ترسیل کا عمل مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے مجموعی طور پر 228 ڈسپیچ ٹیمیں ہمہ وقت متحرک ہیں جو مستحقین کے گھروں تک خشک راشن پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) امیر تیمور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر اعجازاحمد ملک بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکج حکومت پنجاب کا منفرد اور تاریخی اقدام ہے جس سے ضلع بھر کے 63 ہزار 9 سو 50 خاندان مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے پیکنگ پوائنٹس کی تسلسل کیساتھ کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ راشن کی کوالٹی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے مستحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت اعلیٰ معیار کا راشن آپ کے گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فریضہ ہے اور فرض کی تکمیل تک اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر مستحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں جسکی بدولت گھر بیٹھے ہمیں باعزت طریقہ سے مفت راشن فراہم کیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.