آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی کا انتخابی مرحلہ مکمل

Pakistan Regional Newspapers

جنرل باڈی اجلاس نے نومنتخب گوورننگ باڈی کی منظوری دیدی ،

مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،جنرل سیکرٹری قسور جمیل روحانی ،رابطہ سیکرٹری میاں طارق وقاص اور دیگر عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا
چیٸرمین الیکشن بورڈ قیصر محمود ڈار نے گوورننگ باڈی اور ممبران کور کمیٹی سے حلف لیا

آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹیAPRNS (رجسٹرڈ) کی گوورننگ باڈی کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ،جنرل باڈی اجلاس نے گوورننگ باڈی انتخابات کی منظوری دے دی ، چیئرمین الیکشن کمیٹی/الیکشن بورڈ قیصر محمود ڈار نے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کے رابطہ آفس لاہور میں گوورننگ باڈی اور ممبران کور کمیٹی سے حلف لیا ،جنرل باڈی اجلاس نے نو منتخب گوورننگ باڈی کو تمام تنظیمی اختیارات سونپ دٸےضلع سطح سے لے کر صوبہ اور مرکز تک کوآرڈینیٹرز ،تنظیمی کمیٹیاں ،ترجمان اور دیگر ذمہ داران کی تقرری کا اختیار دے دیا
جنرل باڈی اجلاس نے فنانشل رپورٹ کی بھی منظوری دی ،اور تمام تنظیمی اختیارات نو منتخب جنرل باڈی کے حوالے کر دٸے منتخب صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،جنرل سیکرٹری قسور جمیل روحانی نے کہا کہ عدالتی اشتہارات کی منظوری کیلئے جہدوجہد کا آغاز کیا جا رہا ہے ،جنرل باڈی اجلاس میں سندھ ،بلوچستان،AJKاور
گلگت بلتستان سیمت دور دراز علاقوں سے ممبران ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شامل ہوٸے اور اپنی راٸے کا اظہار کیا اور حلف بھی اٹھایا اس کے علاوہ وٹس ایپ آن لاٸن بھی ممبران نے اپنی راٸے اور مشاورت دی اجلاس سے قیصر محمود ڈار ،غلام مرتضیٰ جٹ ،قسور روحانی،میاں طارق وقاص ،محمد شہزاد اقبال، غلام مرتضیٰ باجوہ،شیخ انور،ڈاکٹر ندیم بھٹی ،گلزار حسین چوہان،خرم میر، چوہدری آورش ندیم ،حنیف عمران بھٹی،حاجی ظہیر عباس فیصل خالد ملک،مزمل خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

Comments are closed.