اسلام آباد( شبیرسہام سے)
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد میں ٹاؤٹ مافیا کا راج، شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اس مافیا کی تعداد میں روز بروز اصافہ ہونے لگا۔ ایکسائز آفس میں تعینات کئی افسران و ملازمین نے ان ٹاوٹوں کو اپنے فرنٹ مین کے طور پر رکھتے ہوئے لوٹ مار میں سے باقاعدہ حصّہ بٹورے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری اپنی ہنڈا سٹی گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے ایکسائز آفس اسلام آباد پہنچا تو انہیں جواد علی نامی ٹاؤٹ نے گھیر لیا۔ تین سے ساڑھے تین ہزار روپے سرکاری فیس کا خرچہ آنے والے کام کا پندرہ ہزار روپے بٹور لیا۔ جس میں دس ہزار روپے ڈاکمنٹیشن کے نام پر لیا گیا اور پانچ ہزار روپے گاڑی کی فزیکل چیکنگ فوری کروانے کے عوض لیا گیا۔ لیکن جب فائل تمام ضروری مراحل سے گزرنے کے بعد جمع ہوئی تو ٹاؤٹ جواد علی کی نیت پھر گئی اور مزید رقم بٹورنے کے لئے فائل میں سے ایک کاغذ کم کرکے اعتراض لگایا گیا اور پانچ ہزار روپے کا مزید مطالبہ شروع کر دیا اور ایک ماہ سے شہری کو مسلسل خوار کرتا رہا۔ تاہم”ھالیڈے ٹائمز” کو جب متاثرہ شہری نے حقیقت سے آگاہ کیا۔ جب پر مذکورہ ٹاؤٹ جواد علی سے بازپرس کی گئ
Trending
- وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
- اسلام آباد میں درخت، الرجی اور پالیسی کا امتحان
- پاکستان کی موجودہ صورتحال
- قائداعظم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں نوجوان کی دراندازی، ملزم گرفتار
- راولپنڈی میں نالہ لئی کے کنارے غیر قانونی تعمیرات جاری جبکہ ڈی سی و کمشنر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- سی ڈی اے مزدور یونین
- 2025 : کمپٹیشن کمیشن کی گمراہ کن تشہیر کے خلاف مؤثر کارروائیاں
- سیاسی بے یقینی اور معاشی دباؤ: 2025 کی کہانی
- جانے پر لوٹا، آنے پر خوش آمدید — یہ کیسی سیاست
- میان منظور احمد وٹو کا شمار اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔۔۔
Comments are closed.