ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر پتنگ فروشوں کے…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) توقیرمحمدنعیم* ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ خوشاب پولیس کی کامیاب کاروائی پتنگ فروشیوں کے خلاف 06 مقدمات درج ملزمان کے قبضہ سے 164 پتنگیں اور 04 ڈوریں برآمد۔ ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق پتنگ فروشی کے ساتھ ساتھ پتنگ بازی بھی قانونا جرم ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لہذا آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں اور ان کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں۔ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی کسی کی موت کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

Comments are closed.