اسلام آباد: جے یو آئی (ف) نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا

JUI latest Update

زور آور نیوز کے مطابق جے یو آئی احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں جلسے کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ احتجاجی تحریک کا آغاز سندھ سے کیا جائے گا۔

جے یو آئی کی احتجاجی تحریک سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب سے ہوکر اسلام آباد پہنچے گی۔ چیئرمین جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان خود تحریک کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کل سعودی عرب کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، وہ عمرہ ادا کرکے ایک کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

Comments are closed.