توقیرمحمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) توقیرمحمد نعیم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخوشاب کا تھانہ نورپورتھل میں کھلی کچہری کا انقعاد۔ ڈی ایس پی خالد محمودخان نیازی سمیت دیگر پولیس آفیسرز کی شرکت ۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نےاظہارخیال کرتے ہوءے کہاکہ کھلی کچہری لگانے کا مقصدشہریوں کی افسران تک رسانی کوآسان بنانا ہے تاکہ آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مسائل افسران تک پہنچا سکیں اور ان کے مسائل کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری طور حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف خوشاب پولیس کا جہاد جاری ہے۔ آپ کے پاس اس سے متعلق کوئی بھی معلومات ہو فوری پولیس کے نوٹس میں دیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آخر میں ڈی پی او خوشاب نے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ضروری احکامات بھی جاری کئے۔جس پر لوگوں نے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کا کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments are closed.