محتسب پنجاب ضلعی دفتر خوشاب/جوہرآباد کی…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) محتسب پنجاب ضلعی دفتر خوشاب/جوہرآباد کی طر ف سے طلباء و طالبات میں دفتر محتسب پنجاب کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے ایک آ گاہی سیمینار پوسٹ گریجویٹ کالج جو ہرآباد میں منعقد ہوا۔سیمینار کی صدارت کنسلٹنٹ چو ہدری ممتاز احمددیواور پرنسپل پو سٹ گریجویٹ کا لج ملک محمد عمر حیات سگو نے کی۔اس مو قع پر طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں کنسلٹنٹ محتسب پنجاب نے دفتر محتسب پنجاب کے ادارہ میں درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا کہ بذریعہ سادہ کاغذ،ای میل اورہیلپ لائن نمبر 1050پر رابطہ کر کے دی جا سکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب میں درخواست دائر کر نے کیلئے کسی قسم کی سفارش اور کسی وکیل کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ 40دن کے اندر اند ر سائل کی شکایت کو حل کیا جاتا ہے۔سیمینار کے اختتام پر کالج کے طلباء و طالبات نے سیمینار میں تقا ریر بھی کیں۔

Comments are closed.