نیب اور ایف آئی اے نے غوری ٹاؤن کے مالکان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا؟

NAB and FIA closed the circle against the owners of Ghori Town?

اسلام آباد (انویسٹیگیشن سیل)
غوری ٹاؤن میں اربوں روپے کا فراڈ کرنے والے چوھدری عبد الرحمن اور اس کے فرنٹ مین چوہدری رمضان کے خلاف نیب اور ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔چوھدری عبد الرحمن نے اپنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے ذریعے عوام الناس سے اربوں روپے اینٹھ لیا اور پلاٹ بھی نہیں دئیے گئے ۔ایک طرف نیب نے چوھدری عبد الرحمن اور دیگر لوگوں کے خلاف اخبار میں اشتہار دیا ہوا ہےکہ متاثرین جلد از جلد نیب کو معلومات فراہم کریں تاکہ ملزم چوھدری عبدالرحمن اور دیگر سے لوٹی گئی دولت ریکور کر کے عوام کو دی جا سکے ۔دوسری ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے تاکہ چوھدری عبدالرحمن کی بیرون ملک شفٹ کی گئی مبینہ دولت کا سراغ لگایا جا سکے مصدقہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ چوھدری عبدالرحمن کی اسلام آباد سرگودھا خوشاب آسٹریلیا اور انگلینڈ میں غیر قانونی جائیدادوں کا سراغ ملا ہے اور ملزم بڑی چالاکی کے ساتھ بیرون ملک فرار کی کوششوں میں بھی مصروف ہے اور متاثرین کی بڑی تعداد نہ صرف نیب سے تعاون کر رہی ہے بلکہ ایف آئی اے کو بھی ضروری دستاویزات فراہم کر رہے ہیں ۔واضح رہے ہر طرح سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے متاثرین کی تعداد اس وقت پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے!

Comments are closed.