سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کی رهنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور صنم جاوید کو ٹربیونل سے بڑا ریلیف مل گیا، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Yasmin Rashid Sanam Javed

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کیخلاف اپیل خارج، صنم جاوید کو بھی الیکشن لڑنے کی اجاز ت مل گئی، پی ٹی آئی کارکنان کا جشن، سوشل میڈیا پر عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کردیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔ ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا۔ ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ الیکشن ٹربیونل نے سینیٹ کی نشست کے لیے زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

Comments are closed.