یہ سوال جس کا ایرانی اور اسرائیلی(Iran attack on Israel) میڈیا ” ہاں ” میں جواب دے رہے ہیں۔
اسرائیل کہ کہنا ہے کہ اس نے ایران کے سو ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔
کچھ اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔
داخل ہونے والے ڈرونز نے کیا کیا اس کا علم نہیں۔ لیکن اسرائیل کی فضائیہ فضا میں ہے تقریبات منسوخ ہوگئی ہیں،
جنگی کابینہ کا اجلاس ہورہا ہے صدر بائیڈن اسرائیل کی حمایت میں فیصلوں لے لئے وہائٹ ہاوس پینچ چکے ہیں۔
ایران کے اسرائیل پر حملے کے نتائج کئی گھنٹوں بعد بھی سامنے نہیں آئے ۔
ایران کی یہ دھمکیاں نمایاں ہے جس ملک نے بھی اسرائیل کو ایران پر حملے کے لئے فضائی راستہ دیا اس کا بھی نشانہ بنائیں گے،
عراق اردن اور لبنان نے فضائی حدود بند کردی، ہیں ۔۔
اسرائیل نے حملے سے پہلے ہی جواب میں جنوبی لبنان پر بدترین بمباری کی ہے
یہ تصاویر ایران کے میزائل فائر ہونے کے بعد سے لائیو ہیں جن میں کہیں کوئی دھواں اٹھتا نظر نہیں آرہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے بھی ابھی تک دفاع شیلڈ استعمال نہیں کی ۔۔۔
یہ تل ابیب ہے
اسرائیل کے تجارتی بحری جہاز کو ایرانی پکڑ کر اپنے علاقے میں لے آئے ہیں۔۔۔
حملے کا اصول دشمن کو بے خبری میں پکڑنا ہے یہاں تو کچھ اور ہی ہے،
ممکن پے ایران میزائل دکھا کر کچھ اور ماردے اور کہیں اور نشانہ ہو لیکن یہ بھی اسرائیلی جنگی کابینہ میں ضرور زیر غور آیا ہوگا ۔۔
امریکا کے مزید دو جنگی بیڑے سمندر میں پہنچ گئے ہیں اور ان کے جاسوس سیارے ایران پر نظر رکھے ہوئے ہیں.

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا ہے
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے ۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا،اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی، خطرات ابھی ٹلے نہیں ، فورسزخطرات کا مقابلہ کررہی ہیں
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے
(iran attack on israel in urdu)
*ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرونز داغے تھے۔
(iran attack on israel in urdu)
Comments are closed.