عوام لٹ گئے،برباد ہوگئیے-ضلعی انتظامیہ خاموش کیوں؟
اسلام آباد (ظفر ملک سے)غیر قانونی غوری ٹاؤن کے مالکان کے خلاف تفیش کے دوران تحصیل دار ملک نصیر کا پول کھل کر سامنے پر طویل عرصہ دراز سے مبینہ طور پرحکومت اور ضلعی انتظامیہ کو ماموں بتاتارہا اور غوری ٹاؤن کی خریدوفروخت میں ملوث رہ کر اپنے اور اپنے گروپ کے لیے غوری ٹاؤن کو سونے کی کان بنا ئی رکھا۔اپنے ناجائز اختیارکا استعمال کرتے ہوئے کئی مثاثر کو بھی ان کے حق سے محروم کرتا رہا اور اپنی اور اپنے گروپ کی جیوں کو گرم کرتا رہااور ریونیو سرکل کے فقیرو کو بھی بادشاہ بناتارہا۔جونیئر پٹواری سجاد خان کو اپنے ساتھ ملا کر نہ صرف غوری ٹاؤن کے مالکان سے بلکہ عوام کی جبیوں پر منشیوں کے ذریعے ڈاکے مارتے رہے۔
موضع پالگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا سکینڈل سامنے آنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالا ترہے ان کے خلاف انتظامیہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشان عبرت بنا جائے تا کہ آئندہ ایسا کرنے کی کسی کی جرات ہی نہ ہو سکے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سجان خان سے سینئر پٹواریوں نے بھی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور سینئر پٹواری اتنے بڑے سکینڈل اور سجاد خان کی تعنیاتی پر سخت غم و غصے میں ہیں۔سینئر پٹواری نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں ریٹائرڈ منٹ کے قریب ہوں اور ٹوٹی پھوٹی ہوئی گاڑی اپنی تنخواہ سے لی تھی اور اب تک وہی ہے جبکہ سجاد خان کے بھانجے اور بھتیجوں کے پاس نئے ماڈل کی گاڑیاں ہیں ان منشیوں نے یہ گاڑی کہاں سے لائی ہیں۔اور ان کی بھی انکوائری ہونی چائیں۔اور سجاد خان کے پاس ہر سال نئے مال کی گاڑی کہاں سے آتی ہے۔ریونیو سرکل کے باثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی فوری طور پر انکوائر ی کی جائے ایسی کالی بھڑیوں کی وجہ سے تحصیل دار اور پٹواری بدنام ہو رہے ہیں باوثوق ذرائع کا نے اعلی حکام، ایف آئی اے، محکمہ اینٹی کرپشن اور قانون نافظ کرنے والے حکام سے اپیل کی ہے کہ سجاد خان اور ملک نصیر کے پاس فرضی گاہک بھجوا کر بعدازاں چھاپے مارے جائیں اور ان کے پشت پناہی کرنے والے تحصیل دار ملک نصیر اور اُنکے ایجنٹوں، منشیوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نشان عبرت بنا دیا جائے۔ تاکہ آئندہ کے لیے ایسا کوئی واقع رونما نہ ہوسکے اور سب ایماندادری اور فرض شناسی کے ساتھ کام کریں-
Comments are closed.