غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف مشترکہ کارروائی – “نیو مردان ہاؤسنگ سکیم، رنگ روڈ تخت بھائی” سیل
: تخت بھائی
ڈپٹی کمشنر مردان عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف ایک مؤثر مشترکہ کارروائی کی گئی۔
یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد کی سربراہی میں کیا گیا، جس میں ٹی ایم اے تخت بھائی، ٹی ایم او رحمان شیر، سی پی سی او (لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) تاج محمد خان، ٹی او آرعثمان کی قیادت میں ٹی ایم اے تخت بھائی کا انفورسمنٹ اسٹاف، اور تھانہ سرو شاہ کا پولیس عملہ شامل تھا۔
کارروائی کے دوران ٹی ایم اے تخت بھائی کی حدود میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کو نشانہ بنایا گیا۔
اس آپریشن کے نتیجے میں ایک غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم “نیو مردان ہاؤسنگ سکیم، رنگ روڈ تخت بھائی” کو سیل کر دیا گیا۔
سکیم کے منتظمین کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنی سکیمز کو “خیبر پختونخوا ہاؤسنگ سکیمز (پلاننگ، ڈویلپمنٹ اور کنٹرول) ریگولیشنز 2024” کے تحت جلد از جلد ریگولرائز کریں۔
یہ کارروائی اس عزم کا اظہار ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ شہریوں کے مفادات، ماحول کا تحفظ اور منصوبہ بند شہری ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments are closed.