تھانہ لوئی بھیر کی شاندار کارروائی ، تین معروف مساج سینٹرز کا مالک گرفتار

اسلام آباد

تھانہ لوئی بھیر کی شاندار کارروائی ، تین معروف مساج سینٹرز کا مالک گرفتار

بحریہ ٹاؤن فیز فور میں تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین معروف مساج سینٹرز کے مالک چوھدری اویس کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سعدیہ سپاہ اور پیور ایکٹیوٹی مساج سینٹر کے تمام عملے کو بھی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چوھدری اویس پر منشیات کی فروشی اور غیر قانونی اسلحے کی سپلائی کے نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اس دوران، سعدیہ سپاہ کا مالک موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پیور ایکٹیوٹی مساج سینٹر کے مالکان کا تھانہ لوئی بھیر پولیس میں خاصا اثر و رسوخ تھا، جو انہیں قانونی کارروائی سے محفوظ رکھتا تھا۔

ذرائع کے مطابق، چوھدری اویس خود کو علاقے کا “ڈون” سمجھتا تھا اور اس کے زیر اثر علاقے میں قانون کی عملداری کو چیلنج کیا جاتا تھا۔ اس کے دعوے کے مطابق، ایس ایچ او لوئی بھیر اس کے خلاف کارروائی کرنے میں بے بس تھے۔

پولیس نے عوام کی حفاظت اور جرائم کے خلاف کارروائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اس گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے ساتھ مزید ملوث افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Comments are closed.