کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اہم کارروائی،بھاری مقدار میں سمگل شدہ صوفہ کلاتھ ودیگر اشیاءبرآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اہم کارروائی،بھاری مقدار میں سمگل شدہ صوفہ کلاتھ ودیگر اشیاءبرآمد کرکے قبضہ میں لے لیں۔

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے کلکٹرمعین الدین احمد وانی صاحب کو حساس ادارہ سے کی جانب سے اطلاع موصول ھوئی کہ اقبال مارکیٹ واقع ایم اے جناح روڈ کراچی میں قائم گوداموں میں غیرملکی برانڈ اسمگلڈ شدہ صوفہ کلاتھ اور دیگر کپڑوں کی ایک بڑی مقدار چھپائی گئی ہے ۔

اس اطلاع کے ملنے پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین احمد وانی صاحب نے فوری طور پر ڈپٹی کلکٹر انفورسمنٹ اے ایس او سید محمد رضا نقوی صاحب کو ہدایات اور احکامات جاری کیے ۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس او سید محمد رضا نقوی صاحب نے اس مشترکہ کارروائی کے لیے احتیاطی طور پر رینجرز اور حساس ادارہ کی معاونت طلب کی تاکہ ممکنہ طور پر اسمگلرز کی طرف سے مزاحمت کا تدارک کیا جاسکے ۔

اس مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے 20/21 مئی کی درمیانی شب ، انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اس آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا جس کے نتیجے میں میں اسمگلڈ شدہ غیر ملکی صوفہ کلاتھ ،پیراشوٹ کلاتھ ، ووین/ نان ووین فیبرکس کی بھاری مقدار برآمد ہوئی جس کو کسٹمز کے عملہ نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ہے۔

ضبط کئے گئے کپڑے/فوم کی تفصیل درج ذیل ہے۔

صوفہ/پردہ کلاتھ 11911 کلو گرام مالیت 3 کروڑ 69 لاکھ 38 ہزار 3 سو44 روپے

پیراشوٹ کلاتھ 4806 کلوگرامز مالیت 82 لاکھ 66 ہزار 5 سو 78 روپے

ووین فیبرک 4333 کلو گرامز مالیت 75 لاکھ 53ہزار 2سو 37 روپے

نان ووین*4572* کلو گرامز مالیت 28 لاکھ 52ہزار 41 روپے

کل وزن 25622 کلوگرام
کل مالیت 55.61 ملین( 5 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار روپے)

بر آمد/ضبط شدہ کپڑے کو کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے 11 مزدا ٹرکس کے ذریعہ اے ایس او کے گودام میں منتقل کر دیا گیا ۔

کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Comments are closed.