مظفرگڑھ ، پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ ، دو کانسٹیبلز سمیت 3مرد ، 2 خواتین گرفتار

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ، دو کانسٹیبل بھی گرفتار ، معطل، مقدمہ درج

مظفرگڑھ

شمشاد مانگٹ

مظفرگڑھ میں پولیس نے قحبہ خانہ پر چھاپہ مارا جس میں دو پولیس کانسٹیبلز سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار افراد میں 2 خواتین بھی شامل ہیں

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خاں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے  مظفرگڑھ  تھانہ سول لائنز کے علاقے میں قبحہ خانہ پر کارروائ کی جس میں دو پولیس کانسٹیبلز کو بھی گرفتار کرلیا گیا

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی میں  3 مرد اور 2 خواتین کو گرفتارکیا گیا

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ  3 مردوں میں دو کی شناخت پولیس کنسٹیبلز کے طور پر ہوئی

ترجمان پولیس نے بتایا کہ دونوں کنسٹیبلز کو فوری معطل کر دیا گیا

ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ کنسٹیبلز پر بھی مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا

ڈی پی او ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ پولیس کنسٹیبلز اور عام شہری قانون میں برابر کا درجہ رکھتے ہیں ،  کنسٹیبلز کسی رعائت کے مستحق نہیں

ڈاکٹر رضوان احمد خا ن  نے بتایا کہ کنسٹیبلز کے خلاف معطلی کے بعد مزید سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی

Comments are closed.