نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کامیابی ، مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کامیابی ، مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم طویل عرصے سے عوام کو مختلف طریقوں سے دھوکہ دے رہا تھا۔

گرفتار ملزم ویزہ فراڈ، جعلی لاٹری اسکیم، اور سولر پینل کے نام پر عوام سے رقوم ہتھیانے جیسے متعدد جرائم میں ملوث پایا گیا ہے۔

ایجنسی کی ٹیم نے مسلسل نگرانی اور تکنیکی شواہد کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور ایک منظم کارروائی کے دوران اسے گرفتار کیا۔

ملزم شخص نے دیگر شریک ملزمان کی سرگرم ملی بھگت سے خود کو اس کا رشتہ دار ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندہ سے رابطہ کیا اور اسے یہ کہہ کر رقم کا مطالبہ کیا کہ وہ شدید ہنگامی حالت میں ہے اور شکایت کنندہ کو اس کے پیسے کا دھوکہ دیا، ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فون میں ویزا فراڈ، لاٹری فراڈ، سولر پینل فراڈ وغیرہ کے شواہد موجود ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اس موقع پر عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک پیشکش یا جعلی اسکیم کا شکار نہ ہوں، اور فوری طور پر کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ یا ایجنسی کی ہیلپ لائن پر دیں

Comments are closed.