ڈی سی راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا بہترین فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

ڈی سی راولپنڈی کا گرمیوں کی چھٹیوں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولز کیلئے ہدایات جاری

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

ڈی سی راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا بہترین فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفیکیشن کے مطابق 28 مئی سے 14 اگست تک تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند ہُوں گے

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئی سکول ان چھٹیوں میں سمر کیمپ نہیں لگا سکتا جبکہ کوئی پرائیویٹ سکول تین ماہ کی ایک ساتھ فیس نہیں لے سکتا ، پرائیویٹ سکول ماہانہ بنیادوں پر فیس وصول کر سکتے ہیں

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان چھٹیوں کے دوران 28 مئی کے بعد کوئی ٹیسٹ/ امتحان نہیں ہو گا ۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان چھٹیوں کے دوران ٹیچرز کی بھی مُکمل چھٹی ہو گی

نوٹیفیکیشن کے مطابق صرف انتظامی سٹاف اس دوران سکول جائے گا ، جب ضرورت ہو گی

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف سخت  قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Comments are closed.