بالاکوٹ ، معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ ، بہن بھائی قتل

بالاکوٹ میں معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ سے بہن بھائی قتل

بالاکوٹ

شمشاد مانگٹ

مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں معمولی گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے بہن بھائی کو قتل کردیا گیا۔

بالاکوٹ پولیس کے مطابق بالاکوٹ کے نواحی گاؤں سنگڑ میں معمولی تنازع پر عتیق نامی شخص نے فائرنگ کرکے محمد سعید اور اس کی بہن حاکم پروین کو قتل کردیا جب کہ 2 افراد تاج محمد اور محمد خالد فاروقی زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو تنازع بتایا جارہا ہے جب کہ ملزم موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

Comments are closed.