معصوم مارگلہ ہلز کے جنگلات لاوہ اگلنے لگے ، ڈائریکٹر پروٹیکشن کا فقدان ، حکام خاموش تماشائی

معصوم مارگلہ ہلز کے جنگلات لاوہ اگلنے لگے ، ڈائریکٹر پروٹیکشن کا فقدان ، حکام خاموش تماشائی

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

چئیرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا مختلف اہم وفاقی انتظامی ذمہ داریوں سے کچھ وقت مارگلہ ہلز کی جانب بھی کی جائے

مارگلہ ہلز پر گزشتہ تین سالوں کے بعد ایک بار دوبارہ خطرناک آگ لگنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے  جبکہ ذرائع کے مطابق ایسی خطرناک آگ پر سابقہ ڈائریکٹرو عملے نے خوب جنگیں لڑیں جسکے نتیجے میں ایک تو دن رات محنت سے آگ پر مکمل قابو پایا اور أئندہ کیلئے  بھی ضروری ہدایات  جاری کیں

 موجودہ مسلسل بے قابو آگ سے علاقہ مکین خوف زدہ ہیں ، دوسری جانب معصوم جانوروں سمیت خوبصورت پرندے بھی جھلس  گئے ہیں ، جہاں معصوم مارگلہ ہلز کے جنگلات لاوہ اگلنے لگے ، ڈائریکٹر پروٹیکشن کا فقدان حکام خاموش تماشائی بنی ہے 

رواں ماہ سے مسلسل مارگلہ ہل کےجنگلات پرآگ لگنےسے درختوں جانوروں اور معصوم پرندوں کو نقصان ہو رہا ہے 

چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ، ممبرانوائرنمنٹ اسفندیاربلوچ  مسلسل لگنے والی آگ  کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

Comments are closed.