اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

اے ایس ایف کے عملے نے مشکوک جان کر بیگ کی تلاشی لی تو آئس برآمد ہوئی

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ سے مسقط جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے مسقط جانے والی پرواز کے مسافر سے 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

مسافر نور اللہ خان نے آئس ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپا رکھی تھی ۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران بیگ کو مشکوکپایا اور تلاشی پر ٹرالی بیگ کے نچلے حصے میں مہارت سے چھپائی گئی 790 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments are closed.