لاہور، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی ، جعلی ڈیجیٹل مارکیٹنگ گروہ بے نقاب

لاہور، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی ، جعلی ڈیجیٹل مارکیٹنگ گروہ کے 4 ارکا ن گرفتار

لاہور

شمشاد مانگٹ

لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کی ہے جس کے  نتیجے میں معصوم شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کرنے والے جعلی ڈیجیٹل مارکیٹنگ گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کامیاب کارروائی، گروہ کے چار اہم کارندے گرفتار کر لئے ۔

یہ گروہ جعلی ویب سائٹس کے ذریعے امریکن ، کینیڈین اور پاکستانی شہریوں کو بے رحمی سے لوٹتا تھا

نوجوانوں کا گروہ جعلی کمپنیوں اور فراڈ انوائسز سے بیرون ملک شہریوں کو شکار بناتا رہا

جعلی ای میلز، فیک کوئیک بکس انوائسز اور جھوٹے معاہدوں کے ذریعے لوگوں کو جال میں پھنسایا گیا

پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے خطرناک نیٹ ورک کا پردہ چاک

ملزمان لاہور کے علاقے میاں کالونی، نبی پورہ، لال پل، مغلپورہ سے گرفتار

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد

ملزمان

www.cannonestimation.com

www.crownestimation.com

سمیت کئی جعلی ویب سائٹس چلا رہے تھے

ڈیجیٹل فراڈ میں ملوث نوجوانوں سے مزید اہم انکشافات متوقع

سائبر کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی بروقت کارروائی ، عوام نے ادارے کو خراج تحسین پیش کیا

Comments are closed.