جاپان کا 80 سال بعد اپنی سرزمین پر پہلا کامیاب میزائل تجربہ

جاپان کا 80 سال بعد اپنی سرزمین پر پہلا کامیاب میزائل تجربہ

جاپان کا کامیاب میزائل تجربہ ، دفاعی پالیسی میں اہم پیش رفت

ٹوکیو

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جاپان نے ہوکائیڈو جزیرے میں زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل “ٹائپ 88” کا تجربہ کیا۔ میزائل کو ایک خالی کشتی پر داغا گیا جو ساحل سے 40 کلومیٹر دور تھی۔ اس میزائل کی رینج تقریباً 100 کلومیٹر (62 میل) ہے۔

یہ تجربہ جاپان کی فوجی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت ملک اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنا رہا ہے۔ جاپان نے اس سے قبل امریکہ اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر میزائل تجربات کیے تھے، تاہم یہ تجربہ جاپان کی اپنی سرزمین پر کیا گیا۔ جاپانی فوجی حکام نے اس تجربے کو کامیاب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ اتوار تک ایک اور میزائل تجربہ متوقع ہے۔

ادھر اس تجربے کے خلاف درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ایشیا میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں اور جاپان کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ جاپان کی نئی دفاعی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد چین کی بڑھتی ہوئی سمندری سرگرمیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ جاپان کو چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی گہری تشویش لاحق ہے، جو جاپانی سمندری حدود کے قریب کی جا رہی ہیں۔

Comments are closed.