پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی بڑھ گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایے بھی بڑھ گئے

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 36 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا ہے، اس اضافے کے فوری بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز نے بھی بسوں کے کرایوں میں 5 سے 8 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا ، 5  فیصد اضافے کے بعد لاہور سے مختلف اضلاع کو جانے والی بسوں کے کرایوں میں 300 روپے تک کا اضافہ ہوگیا ۔

لاہور سے کراچی اے سی بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہوگیا ، لاہور سے کوئٹہ اے سی  بس کا کرایہ 5500 سے بڑھ کر 5800 روپے ہوگیا ، لاہور سے پشاور اے سی بس کا کرایہ 2500 سے بڑھ کر 2700 روپے ہوگیا ۔

اسی طرح لاہور سے مری اے سی بس کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھ کر 2800 روپے ہوگیا جبکہ  لاہور سے اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1800 سے بڑھ کر 2000 روپے ہوگیا ، لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ2000 سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگیا ۔

کرایوں میں اضافے کے بعد لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 750 روپے سے بڑھ کر 800 روپے کر دیا گیا جبکہ لاہور سے بہاولپور اے سی بس کا کرایہ 2300 سے بڑھ کر 2500 روپے ہوگیا۔

Comments are closed.