غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں اسپتال کے ڈائریکٹر اہلیہ اور بچوں سمیت شہید

غزہ

غزہ میں صیہونی فوج نے انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔

 وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں  اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔

  اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید  ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے گا۔

 دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کی نئی پیش کش کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

Comments are closed.