ارشاد آرکیڈ میں جعلی تصدیق کے جھوٹے الزام پر پولیس کی زیادتی بے نقاب

ارشاد آرکیڈ میں جعلی تصدیق کے جھوٹے الزام پر پولیس کی زیادتی بے نقاب

صحافی صوفی سلمان ہاشمی نے بے گناہ شہری کو پولیس حراست سے بچایا

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز ارشاد آرکیڈ میں پولیس کی مبینہ زیادتی کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک شخص کو دفتر خارجہ (ایم او ایف اے) کی جعلی تصدیق کے جھوٹے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔

بعد ازاں تحقیقات سے ثابت ہوا کہ دستاویز پر موجود ایم او ایف اے کی تصدیق درست اور اصل تھی۔ اس موقع پر معروف صحافی صوفی سلمان ہاشمی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر پولیس کی غیر قانونی حراست کو روکا اور بے گناہ شخص کو بچایا ۔

عینی شاہدین کے مطابق صوفی سلمان ہاشمی نے پولیس اہلکاروں سے بھرپور انداز میں سوالات کیے اور سچائی سامنے لا کر ایک بڑی ناانصافی کو رکوا دیا۔ ان کی بروقت مداخلت نے ایک بے قصور شہری کو ممکنہ ظلم سے بچا لیا ۔

واقعے کے کچھ دیر بعد یونین صدر عمر اور تاجر رہنما اجمل بلوچ بھی موقع پر پہنچے اور معاملے کو سنبھال لیا ۔

صوفی سلمان ہاشمی ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی غریب اور بے گناہ افراد کے ساتھ کھڑے نظر آئے، اور ان کی بے باک صحافت نے ایک بار پھر سچ کا پرچم بلند کیا ۔

Comments are closed.