معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم مانگٹ (مرحوم) کیلئے پروقار دعائیہ محفل کا انعقاد
منڈی بہاؤالدین
شمشاد مانگٹ
معروف سماجی شخصیت حاجی محمد اسلم مانگٹ (مرحوم) کے ایصالِ ثواب کے لیے آج بروز پیر مانگٹ گاؤں میں ایک پُرسوز دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب، اہلِ علاقہ، اور مختلف مذہبی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
حاجی محمد اسلم مانگٹ (مرحوم) ایک نیک سیرت، منکسر المزاج اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والے باکردار انسان تھے ۔
اُنہوں نے اپنی پوری زندگی سچائی، ایمانداری اور لوگوں کی بے لوث خدمت میں بسر کی۔ ان کے انتقال کو علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے ۔
ان کے صاحبزادے فُرقان اسلم مانگٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا “میرے والد ایک شفیق باپ، سچے مسلمان، اور علاقے کے خاموش خدمت گزار تھے ۔
اُنہوں نے ہمیشہ حق بات پر قائم رہنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی تلقین کی۔ میں تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔”
دعائیہ محفل کے اختتام پر معروف مذہبی شخصیت صاحبزادہ پیر عمر سعید نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کروائی ، بعد ازاں شرکائے محفل میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔
Comments are closed.