لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ، سابق گورنر بلوچستان، سابق وفاقی وزیر اور سابق رکن قومی اسمبلی (بلوچستان) نے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کی بنیادی رکنیت سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ فیصلہ مشاورت اور غور و فکر کے بعد اپنے قریبی سیاسی رفقاء اور دوستوں سے تبادلہ خیال کے بعد کیا۔ وہ اب پارٹی سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کش ہو چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اب کسی بھی سیاسی سرگرمی یا وابستگی میں دلچسپی نہیں رکھتے، تاہم وہ اپنے سیاسی ساتھیوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ پارٹی کے اندر اپنی سیاسی سرگرمیاں اور خدمات حسب سابق جاری رکھیں۔

انہوں نے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے طویل سیاسی سفر میں ان کا ساتھ دیا۔ وہ اس کے بعد بھی پاکستان کی خدمت اپنی نجی حیثیت میں جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.