اسلام آباد، 22 جولائی: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے عالمی شپنگ اور لاجسٹکس کمپنی سی ایم اے سی جی ایم ایس اے کو ترک کمپنی بوروسان کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
کمیشن نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 اور کمپیٹیشن (مرجر کنٹرول) ریگولیشنز2016 کے تحت فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی مجوزہ مرجر کی درخواست کا جائزہ لیا، جس میں بوروسان کا ترک کمپنیوں بوروسان ہولڈنگ اے ایس اور بوروسان یاتیرم وی پزارلاما اے ایس کے ذریعے حصول شامل تھا۔
سی ایم اے سی جی ایم کا صدر دفتر فرانس میں واقع ہے، یہ کمپنی دنیا بھر میں کنٹینر شپنگ اور پورٹ ٹرمینل خدمات فراہم کرتی ہے، جبکہ پاکستان میں یہ سیوا لاجسٹکس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اور سیوا ایئر اینڈ اوشن پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ دوسری جانب، بوروسان بنیادی طور پر ترکیہ میں تھرڈ پارٹی لاجسٹکس خدمات فراہم کرتی ہے، پاکستان میں یہ کمپنی مقامی ایجنٹ کے ذریعے موجود ہے مگر یہاں اس کے آپریشنز نہ ہونے کے برابر ہیں۔
کمیشن کی جانب سے اس مجوزہ لین دین کے معاہدے میں ممکنہ مسابقت مخالف اثرات کا جائزہ لیا گیا، جس میں سامنے آیا کہ اس معاہدے کے تحت متعلقہ مارکیٹ فریٹ فارورڈنگ سروسز (فضائی و بحری) ہے اور چونکہ بوروسان کی پاکستان میں موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے، لہٰذا یہ معاہدہ متعلقہ شعبہ میں مسابقت پر اثرانداز نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ غلبے یا اس کی مضبوطی یا نئے کاروباری اداروں کی مارکیٹ میں شمولیت میں رکاوٹ کا باعث بنے گا۔
Trending
- ڈیرہ اسمٰعیل خان ،دہشتگردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
- لاہور پولیس کی کامیاب کارروائی ، قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار
- وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم: مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اہم سنگ میل
- پنجاب میں آٹزم کا شکار غریب بچوں کو مفت تھراپی اورتعلیم دینے کا فیصلہ
- ٹی ایل پی کارکنان کو روکنا کوئی مسئلہ نہیں ، طاقت کم از کم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، طلال چوہدری
- غزہ میں جنگ بندی معاہدہ باضابطہ نافذ: اسرائیلی فوج کا جزوی انخلا اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی
- ٹرمپ کا خواب چکنا چور! امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا کے نام
- آر ڈی اے کے مالی فراڈ میں 01 ارب 94 کروڑ کی بے ضابطگیاں، مرحوم ڈائریکٹر فنانس کے بھائیوں کے خلاف نیب ریفرنس
- جب دودھ پیدا کرنا خسارے کا کاروبار بن جائے : یہ انصاف نہیں، معاشی قتل ہے
Comments are closed.