پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح نے پوری قوم کو نیا عزم دیا ، الطاف احمد بٹ

پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح نے پوری قوم کو نیا عزم دیا ، الطاف احمد بٹ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح نے پوری قوم کو نیا عزم دیا ہے مایوسی اور ناامیدی کی فضاء ختم ہوئی ہے ، کشمیریوں اورپاکستانیوں کو نیا جذبہ و ولولہ ملا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  چیئرمین بابر فاونڈیشن سردار بابر عباسی ودیگر سے ملاقات میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے اپنی خفت مٹانے کےلیے کبھی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتا ہے پاکستانی عوام کو بھی پانی کی اہمیت کا احساس ہوا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین بابر فاونڈیشن سردار بابر عباسی سردار لال خان عباسی عرض محمد عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، سردار بابر عباسی نے الطاف احمد بٹ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سنیر راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد جب بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی بات کی تو اس سے پاکستانی عوام کو پانی کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت فراہم کرے۔

چیرمین بابر فاونڈیشن سردار بابر عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کشمیری اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے کشمیر کاز کو اجاگر کرے اور آزادی کی اس جدوجہد میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر صرف جغرافیائی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے جسے عالمی برادری کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

Comments are closed.