وادی جہلم میں خونخوار تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

وادی جہلم میں خونخوار تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا

تیندوے نے آبادی میں گھس کر بچی کو ہلاک اور لڑکے کو زخمی کیا تھا، ایس پی جہلم

جہلم

شمشاد مانگٹ

وادی جہلم میں آبادی میں گھس کر بچی کو ہلاک اور لڑکے کو زخمی کرنے والے تیندوے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔

ایس پی جہلم مرزا زاہد کے مطابق وادی جہلم کے دور دراز گاؤں نلئی میں خون خوار تیندوے کو ہلاک کردیا گیا، یہ تیندوا آبادی میں گھس آیا تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تیندوا آبادی میں گھس کر انسانوں پر حملے کرتا تھا، تیندوے نے ایک بچی کو ہلاک جبکہ ایک لڑکے کو زخمی کیا تھا۔

Comments are closed.