بدین میں 22 سالہ لڑکی قتل، باپ، چچا اور دادا گرفتار، ملزمان کا اعتراف جرم

بدین میں 22 سالہ لڑکی قتل، باپ، چچا اور دادا گرفتار، ملزمان کا اعتراف جرم
قتل کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں پی پی سی کی دفعات 302، 311، 34 کے تحت درج کیا گیا

کراچی

بدین کے علاقے کڑیو گھنور تھانے کی حدود کے گاؤں آدم ابڑو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سال کی فہمیدہ ابڑو کو بیدردی سے قتل کردیا گیا، قتل کسی اور نے نہیں لڑکی کے والد، چچا اور دادا نے چھریاں مار کر کیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بدین میں 22 سالہ فہمیدہ ابڑو کو قتل کردیا گیا، واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد، دادا اور چچا شامل ہیں، تینوں گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قتل کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں پی پی سی کی دفعات 302، 311، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آلۂ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، فہمیدہ ابڑو کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، فہمیدہ کو گھر پہنچنے پر قتل کیا گیا، دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

Comments are closed.