پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی
خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا
لاہور
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ، اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔
صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران یہ واقعہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد پیش آیا، جس سے ایوان میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی۔
واقعے کے فوراً بعد قائم مقام اسپیکر نے اجلاس کو پانچ منٹ کے لیے ملتوی کردیا اور خالد نثار ڈوگر اور حسان ریاض کو اپنے چیمبر میں طلب کیا۔
اس ہنگامے کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر ارکان نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن ایوان میں افراتفری برقرار رہی۔
Comments are closed.