وفاقی حکومت کا صحت سہولت کارڈ مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا صحت سہولت کارڈ مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی حکومت نے صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جا کے تحت کارڈ ہولڈرز پورے پاکستان میں علاج کراسکیں گے ۔

سربراہ صحت سہولت کارڈ پروگرام محمد ارشد کا کہنا ہے کہ وزارت قومی صحت کی سہولت کارڈ پروگرام کو وفاقی پروگرام میں مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محمد ارشد کا کہنا ہے کہ وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے جارہے ہیں ۔ معاملہ منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔

منظوری کے بعد اسلام آباد ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تھرپارکر کے ساڑھے 27 لاکھ خاندان 600 اسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ کارڈ ہولڈرز پورے پاکستان میں علاج کراسکیں گے۔

Comments are closed.