آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام نے 4 سال پرانا معمہ زندہ کر دیا

آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام نے 4 سال پرانا معمہ زندہ کر دیا
نوٹ کے آخر میں چینی حرف “لی” اور کشتی کا نام “یونگ یو سنگ نمبر 18 درج تھا

ڈبلن

آئرلینڈ کے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند ایک پراسرار پیغام نے چار سال پرانی گمشدگی کا معمہ دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے جزیرے انشیر کے قریب ایک سیل بند بوتل سے ایسا نوٹ برآمد ہوا ہے جسے ممکنہ طور پر تائیوانی ماہی گیروں کی لاپتا کشتی کا ایس او ایس پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

پیغام انگریزی، چینی اور انڈونیشین زبانوں میں لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ ہم کھو چکے ہیں، تین افراد زخمی ہیں، براہ کرم مدد بھیجیں۔

نوٹ کے آخر میں چینی حرف “لی” اور کشتی کا نام “یونگ یو سنگ نمبر 18 درج تھا۔

یہ وہی کشتی ہے جو 2021 میں مڈوے ایٹول کے قریب خالی ملی تھی جس میں نہ عملہ موجود تھا اور نہ ہی لائف بوٹ موجود تھی۔

اس وقت اس واقعے کو حادثہ قرار دے کر کیس بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم بوتل ملنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین اور ماہی گیر برادری نے اسے لاپتا کشتی سے جوڑتے ہوئے دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تائیوان فشریز ایسوسی ایشن نے پیغام کی جانچ پر زور دیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے بوتل کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے فی الحال گریز کیا ہے۔

Comments are closed.