9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا

9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا

پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا جہاں کروڑوں عوام کے ووٹوں کی کوئی حیثیت نہیں، ظلم وجبر کے ہتھکنڈوں کے باوجود ہم عمران خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر کا ردعمل

 اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج ایک اوپر سے موصول فیصلہ صادر کیا گیا ہے، پاکستان کو بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 9 مئی کے جعلی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں آج فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بھی ایک ایسا فیصلہ صادر کیا جو انہیں اوپر سے موصول ہوا ہے۔

پاکستان کو عملی طور پر ایک بنانا ریپبلک میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کروڑوں عوام کے ووٹوں کی کوئی حیثیت نہیں، جبکہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت مستفید ہونے والوں کے لیے فیصلے تحریر کر کے بھیجے جاتے ہیں اور ان کی بات سنی جاتی ہے۔

یہ کیسی جمہوریت ہے کہ حکومت بھی اپنی مرضی کی، جس کے وزیر اعظم کے پاس محض 17 نشستیں ہیں، اور حزبِ اختلاف بھی اپنی مرضی کی، جس کے پاس 20 بھی حقیقی نشستیں نہیں۔

ان شاء ﷲ، ظلم و جبر کے ان ہتھکنڈوں کے باوجود ہم چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ایسے فیصلے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ ہمیں مزید مضبوط بناتے ہیں ۔

Comments are closed.