5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجا

5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے، سلمان اکرم راجا

کسی کو اسلام آباد نہیں بلایا، ہمارا احتجاج گلی کوچوں تک محدود ہوگا، میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو پرامن احتجاج ہوگا، ہم کوئی انتشار نہیں چاہتے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو کسی کو اسلام آباد نہیں بلایا، ہمارا احتجاج گلی کوچوں تک محدود ہوگا اور صوبائی قیادت اپنے اپنے صوبوں میں اپنے طریقے سے احتجاج کرے گی۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر ارکان کی سزاؤں اور نااہلی کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور ایپل کے آگے اس قسم کا فیصلہ کھڑا نہیں رہ سکے گا۔

Comments are closed.