ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان ، پاک بھارت  مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان ، پاک بھارت  مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 کے وینیوز کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ دبئی اور ابوظہبی کے میدانوں میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد

ولی الرحمن

ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق 9 سے 28 ستمبر تک شیڈول میگا ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے گراؤنڈ کریں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ایونٹ کا ہائی وولٹیج مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشائی ٹورنامنٹ کے 19 میچز میں سے 12 کی میزبانی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ 7 میچز ابو ظہبی کے میدان میں کھیلے جائیں گے۔ سپر فور مرحلہ اور 28 ستمبر کو شیڈول فائنل مقابلہ بھی دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں میچز دبئی اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں، قومی ٹیم 12 ستمبر کو پہلے میچ میں عمان کا سامنا کرے گی، شاہینوں کا دوسرا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت کیخلاف شیڈول ہے، تیسرے میچ میں گرین شرٹس 17 ستمبر کو عمان کیخلاف میدان میں اُتریں گے۔

ایشیا کپ 2025 میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ان ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے
پاکستان، میزبان بھارت، عمان اور یو اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ بی
بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

Comments are closed.