جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا،غیر ملکی ادارے کی رپورٹ

جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا،غیر ملکی ادارے کی رپورٹ

پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے جس سے رافیل کے پائلٹ صورتحال سے لاعلم رہے،بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

حالیہ پاک بھارت جنگ میں بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں، جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے جس سے رافیل کے پائلٹ صورتحال سے لاعلم رہے، بھارت نے سخوئی طیاروں کے جام ہونے کی تصدیق کی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے کہ وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں، جے 10 سی نے 200 کلو میٹر دور سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے جس سے رافیل کے پائلٹ صورتحال سے لاعلم رہے، بھارت نے سخوئی طیاروں کے جام ہونے کی تصدیق کی۔

رپورٹ کے مطابق 7 مئی کی رات کو پاکستان ایئرفورس کے ریڈار پر بھارتی طیارے نمودار ہوئے، ریڈارسگنل ملتے ہی ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو نے جے 10 سی اڑانے کا حکم دیا، ظہیر سدھو نے رافیل کو نشانہ بنانے کے خصوصی احکامات جاری کیے، وہ کئی روز سے کنٹرول روم میں سوتے تھے۔فضائی لڑائی میں دونوں جانب سے 110 لڑاکا طیارے حصہ لے رہے تھے، یہ دہائیوں بعد ہونیوالی سب سے بڑی فضائی لڑائی تھی۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ بھارتی رافیل گرنے میں غلطی بھارتی انٹیلی جنس کی تھی رافیل کی نہیں، بھارتی پائلٹ سمجھ رہے تھے وہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائلوں کی رینج سے دور ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارتی پائلٹوں کو توقع نہیں تھی کہ اتنی دور سے بھی وہ نشانہ بن سکتے ہیں، پی ایل 15 میزائلوں نے 200 کلومیٹر دور سے بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔پاکستانی ایئر فورس نے ملٹی ڈومین آپریشن کے ذریعے کِل چین ترتیب دی، پاکستان نے ایئر، لینڈ اور اسپیس سنسرز کو ایک دوسرے سے منسلک کیا۔

رپورٹ میں یہ باتیں بھی سامنے آئی ہیں کہ جے 10 سی طیارے ریڈار طیاروں سے براہ راست معلومات لے رہے تھے، پاکستانی طیارے اپنے ریڈار آف کرکے بھارتی سرحد کے قریب پرواز کر رہے تھے، ریڈار آف ہونے کے باعث پاکستانی طیارے بھارتی ریڈار پر نظر نہیں آرہے تھے۔

رپورٹ کے مطاق بھارت بھی اب پاکستان جیسا فضائی سسٹم بنانا چاہتا ہے، بھارت کے طیارے مختلف ممالک کے ہونے کے باعث مشکلات ہیں، اس جنگ میں فتح اس کی ہوئی جس کے پاس سب سے بہتر معلومات تھیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کیلئے 70 طیارے روانہ کیے، پاکستان کے پاس نشانہ بنانے کیلئے بھارتی طیاروں کی کمی نہیں تھی، پاکستان نے بھارتی ریڈار جام کیے جس سے رافیل کے پائلٹ صورتحال سے لاعلم رہے ۔

Comments are closed.