بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا فروری2026 میں عام انتخابات کا اعلان
ہم سب کل سے ذہنی طور پر تیاریوں کا آغاز کررہے ہیں ، ڈاکٹر محمد یونس
ڈھاکہ
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے آئندہ سال فروری میں عام انتخابات کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس کا کہناتھا کہ نگران حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھوں گا، چیف الیکشن کمشنرکو خط میں درخواست کروں گا فروری 2026 میں الیکشن کرائیں ۔
ہم سب کل سے ذہنی طور پر تیاریوں کا آغاز کررہے ہیں، ہم الیکشن کمیشن کو ہر قسم کی مدد اور تعاون فراہم کریں گے، چاہتے ہیں انتخابات منصفانہ، پرامن اور خوشگوار ماحول میں ہوں ۔
Comments are closed.