عرفان صدیقی ، عطاء الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو نشانِ امتیاز ایوارڈ

عرفان صدیقی ، عطاء الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو نشانِ امتیاز ایوارڈ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے تحت سینیٹرعرفان صدیقی،عطا ء الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑکو سب سے بڑے ادبی سول ایوارڈ نشانِ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

یہ ایوارڈ تینوں شخصیات کی شعری،ادبی خدمات اور کالم نگاری کی صنف میں دیا گیا ہے۔تینوں شخصیات علم و ادب کی دنیا کے معروف نام ہیں۔

علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں نے اس حکومتی اقدام کو سراہا ہے کہ تین بڑی ادبی شخصیات کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

اکادمی ادبیات کی سربراہ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے عرفان صدیقی،عطا الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑکو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی علمی،ادبی اور صحافتی خدمات کے ذریعے پاکستان کی نئی نسل کی سوچ اور شعور کی نشوونما کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.