نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا ، پائلٹ محفوظ

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا

علاقے کو سیل کرکے جہاز گرنے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے، ذرائع

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر گیا تاہم دو پائلٹ محفوظ رہے۔

ذرائع  کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طیارے میں پائلٹ نوروز اورخاتون ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھیں تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تربینی طیارہ پرائیوٹ ائیرکلب کی ملکیت ہے اورراما گاؤں میں کھیتوں میں ایئرپورٹ کے ٹاور 39کے قریب گرا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پائلٹس کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کو سیل کرکے جہاز گرنے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.