آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے بہترین ڈیوٹی پر پولیس جوانوں کو خراج تحسین پیش ، کیش انعام کا اعلان ، پولیس ملازمین کھوکھلے اعلانات سے ناخوش
ہمارے حوصلے بلند کرنے کے لیے افسران اعلان نہ کیا کریں جب دینے نہیں ہوتے یہ ہماری تذلیل ہوتی ہے اور شرمندگی بھی ، پولیس ملازمین
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
مسلسل دن رات کی ڈیوٹی اور 9 محرم الحرام کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے جوانوں اورافسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی سی سی ون سرٹیفکیٹ اور فی کس 2ہزار کیش انعام کا اعلان کیا ہے ۔
اسی طرح 13 اگست معرکہ حق ڈیوٹی/14 اگست یوم آزادی کی ڈیوٹی /چہلم کی ڈیوٹی پر اپنی فورس کے لیے سی سی ون سرٹیفکٹ اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا اور پولیس کنٹرول سے یہ پیغام ہر جوان اور آفیسر تک پاس کیا گیا۔
دوسری جانب پولیس ملازمین کا کہنا ہے کہ جب سزا کا حکم آتا ہے تو فوراً عمل ہوتا ہے، لیکن انعام یا بہتری کے معاملات ردی کی ٹوکری میں چلے جاتے ہیں، جس سے ان کے حوصلے متاثر ہوتے ہیں ۔
ملازمین نے بتایا کہ یہ انعامات کے اعلان صرف اعلان ہی ہوتے ہیں ، ہمیں جب سزا دی جاتی ہے تو اس پر ایک گھنٹے میں عمل در آمد ہوتے ہیں آرڈر ٹائب ہوجاتے ہیں اعمال نامہ میں درج ہوجاتے ہیں افسران کے پی اے اور ریڈر کسی ملازم کو سزا دینے کے لیے فوری ایکشن کرتے ہیں ۔
مگر کسی ملازم کی بہتری فائدے کی بات ہو تو وہ کاغز ردی کی ٹوکری سے ملتے ہیں ملازمان کا کہنا ہیکہ ہمارے حوصلے بلند کرنے کے لیے افسران اعلان نہ کیا کریں جب دینے نہیں ہوتے یہ ہماری تذلیل ہوتی ہے اور شرمندگی بھی ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ہر ایونٹ میں اللہ کے فضل سے ہمیشہ سرخرو ہوئی ہے ۔
Comments are closed.