ارکان اسمبلی نے عمران خان کی ہدایت پر استعفے جمع کروانا شروع کر دیے ، چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر

تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کا اہم بیان ، ارکان اسمبلی نے عمران خان کی ہدایت پر استعفے جمع کروانا شروع کر دیے

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چئیرمین عمران خان کی ہدایات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے اپنی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے بھجوانا شروع کر دیے ہیں اور کئی ممبران نے اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ باقی ماندہ ارکان کل تک اپنے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو جمع کرائیں گے۔ ملک عامر ڈوگر نے واضح کیا کہ یہ تمام اقدامات عمران خان کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کے تحت کیے جا رہے ہیں کیونکہ یہ نشستیں عمران خان کی امانت ہیں اور ان کے حکم کے مطابق آگے بڑھنا تحریک انصاف کا فرض ہے۔

چیف وہپ نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اپنے قائد کی رہنمائی میں متحد ہو کر قومی اسمبلی میں سیاسی حکمت عملی پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

Comments are closed.