مشہور یوٹیوبر اقراء کنول کے خلاف سوشل میڈیا کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ کا الزام، این سی سی آئی اے نے 2 ستمبر کو طلب کرلیا
اسلام آباد
پاکستان کی مشہور یوٹیوبر اقراء کنول کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ اقراء کنول پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس کے استعمال کی طرف راغب کر رہی ہیں اور مالی فراڈ میں ملوث ہیں۔
2 ستمبر کو انہیں NCCIA نے تحقیقات کے لیے طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق، اقراء کنول پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو جعلی اسکیموں کے ذریعے بوگس ویب سائٹوں پر انوسٹمنٹ کرنے کی ترغیب دی۔ یہ ایپس مالی دھوکہ دہی اور آن لائن جوئے کے کاروبار میں ملوث ہیں، جس سے نوجوانوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ NCCIA اقراء کنول کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ اس فراڈ کی حقیقت سامنے لائی جا سکے۔ یوٹیوبر کی مشہوریت اور سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ کے پیش نظر یہ کیس تحقیقات کے دائرے میں آیا ہے تاکہ ان کے ذریعے ہونے والی دھوکہ دہی کا سدباب کیا جا سکے۔
Comments are closed.