گلگت بلتستان کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ ، 5 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر کر تباہ ، 5 افراد جاں بحق

ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت

چلاس

چلاس میں گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے ، حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان سکاؤٹس، کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بھجانے میں مصروف ہیں۔

فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، واقعے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.