پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا ہے ، دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے ، وزیر اعظم
پاکستان تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے ، ہمارے پاس جعفرایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں ، شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
Comments are closed.