سپریم کورٹ : منشیات کیس میں ملوث ملزم نے عدالت میں گرفتاری دے دی، درخواست واپس لینے پر خارج

سپریم کورٹ : منشیات کیس میں ملوث ملزم نے عدالت میں گرفتاری دے دی، درخواست واپس لینے پر خارج

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

سپریم کورٹ میں منشیات کے کیس میں ملوث ملزم فیاض کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بناپردرخواست خارج کردی، جبکہ ملزم نے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے کے ڈر سے کمرہ عدالت میں ہی گرفتاری دے دی، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔

جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس دوران وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت کو بتایا کہ موکل ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے کہ میرے موکل کا جعلی مقابلہ کردیا جائے گا ۔ پنجاب میں ایک فورس کو ان کاونٹر کرنے کا لائسنس ملا ہوا ہے ۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ کے حکمنامہ میں شامل کی جائے، ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ملزم کی گرفتاری حکمنامے میں بھی شامل کردی۔

درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشنز پر ملزم نے درخواست واپس لے لی۔سپریم کورٹ میں دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اے این ایف آئین اور قانون پر چلنے والی فورس ہے۔

پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اے این ایف ایک آزادانہ فورس ہے۔ جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایک بندے کو جیل سے منگوا کر اس کا انکاونٹر کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ ریکارڈ میں حکمنامہ میں شامل کردی جائے، پراسکیوشن کی ساری کہانی جھوٹی ہے۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا کہ ملزم کے پاس سے 10 کلو منشیات اور ڈرون بھی برآمد ہوا ہے۔

ملزم نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی آبزرویشن کے بعد درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری کو کورٹ آرڈر میں شامل کردیا۔

سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے ملزم فیاض عرف بھولا کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی، ملزم پر 10 کلو منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے۔

ملزم مظہر اقبال کے خلاف اگست 2023 میں منشیات اسمگلنگ کا لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.