لوئر کرم ، مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

لوئر کرم ، مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 6 افراد جاں بحق

لوئرکرم
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقے احمد خان کلے میں پاڑہ چمکنی سے صدہ جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں 6 مسافر شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم احمد خان کلے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن میں اب تک 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، اس دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بھاری نفری علاقے میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، علاقائی امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.