اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی، 12 ہزار کنال غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک گرفتار
راوی کنارے سیلاب سے متاثرہ ہاؤسنگ تھیم پارک کا مالک خوشی محمد اینٹی کرپشن کے شکنجے میں
لاہور
اینٹی کرپشن پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں دریائے راوی کے کنارے بنائے گئے ہاؤسنگ تھیم پارک کے مالک خوشی محمد کو گرفتار کر لیا ۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم پر 12 ہزار کنال اراضی پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا الزام ہے۔ اس غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سیلابی صورتحال میں مقامی افراد کو شدید نقصان اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سوسائٹی کے خلاف تحقیقات کافی عرصے سے جاری تھیں، اور اب ٹھوس شواہد سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کو لوٹنے اور غیر قانونی ہاؤسنگ منصوبے بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments are closed.